شمالی بھارت

مودی بنگال میں چار ریلیوں سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی آج مغربی بنگال کے بیرک پور، پنچلا، چنسورہ اور پرسرہ میں ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

کولکاتہ: وزیر اعظم نریندر مودی آج مغربی بنگال کے بیرک پور، پنچلا، چنسورہ اور پرسرہ میں ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی نے بھگود گیتا پاٹھ کا سیاسی استحصال کیا: ٹی ایم سی
وزیر اعظم مودی کا دورہ کشمیر متوقع
مغربی بنگال میں راج بھون اور سکریٹریٹ میں نئی رسہ کشی
وزیراعظم گیان دھیان کیلئے وویکا نندا راک میموریل میں مصروف (ویڈیو ڈیکھیں)
انتخابی مہم میں مودی نے 421 مرتبہ مندر۔مسجد کا ذکر کیا : کھرگے (ویڈیو)

مسٹر مودی ہفتہ کی رات یہاں پہنچے اور ہوائی اڈے سے سیدھے راج بھون گئے، جہاں گورنر سی وی آنند بوس نے ان کا استقبال کیا۔ قابل ذکر ہے کہ مسٹرمودی اس ماہ نو دنوں کے وقفے میں دوسری بار بنگال پہنچے۔

ریاست میں لوک سبھا کی آٹھ سیٹوں کے لیے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ پیر کو ہونے والی ہے۔ مغربی بنگال کے اپنے دوسرے دورے میں وزیر اعظم بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدواروں کے لیے چار ریلیاں کریں گے۔

مسٹر مودی صبح 11:30 بجے اتر 24 پرگنہ ضلع کے بیرک پور میں بی جے پی امیدوار ارجن سنگھ کی حمایت میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد دوپہر ایک بجے وہ ہوگلی میں بی جے پی امیدوار لاکٹ چٹرجی کے لیے ووٹ مانگیں گے۔

وزیر اعظم دوپہر 2:30 بجے آرام باغ میں بی جے پی امیدوار اروپ کمار کے لیے پرچارکریں گے اور شام 4 بجے ہاوڑہ میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ مسٹر مودی ہاوڑا کے پنچالا میں رتھن چکرورتی اور ارون ارون ادے پال چودھری کے لیے ووٹ مانگیں گے۔ اس سے پہلے 3 مئی کو وزیر اعظم نے مغربی بنگال کے کرشنا نگر، پربا بردھمان اور بولپور میں ریلیوں سے خطاب کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ 13 مئی کو ہونے والی ووٹنگ کے چوتھے مرحلے میں مغربی بنگال کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ جن حلقوں میں پیر کو پولنگ ہوگی ان میں بہرام پور، کرشنا نگر، رانا گھاٹ، بردھمان پوربا، بردوان-درگاپور، آسنسول، بولپور اور بیر بھوم شامل ہیں۔

a3w
a3w