دہلی

لفافہ والے بیان سے ناراض بی جے پی والوں نے میرے خلاف مقدمہ درج کرایا: پرینکا گاندھی

پرینکا نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ میں نے ٹی وی پر دیکھا کہ وزیر اعظم دیو نارائن جی کے مندر میں ایک لفافہ لے کر آئے تھے، جب اسے کھولا گیا تو اس میں 21 روپے پائے گئے۔

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کے دیو نارائن مندر میں لفافے میں 21 روپے چڑھانے والے ان کے بیان سے اتنے ناراض ہیں کہ انہوں نے اس معاملے پر ا ن کے خلاف مقدمہ درج کر ایا ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
مودی حکومت نے آر ٹی آئی قانون کو کمزور کرنے کی مسلسل کوششیں کی ہیں: کانگریس
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
یوپی پولیس کیلئے لا اینڈ آرڈر مذاق بن کر رہ گیا: پرینکا گاندھی

یہ اطلاع دیتے ہوئے محترمہ واڈرا نے آج خود کہا ’’میرے ایک لفظ سے بی جے پی کے لوگ اتنے مشتعل ہوگئے کہ انہوں نے میرے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔‘‘

اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ میں نے ٹی وی پر دیکھا کہ وزیر اعظم دیو نارائن جی کے مندر میں ایک لفافہ لے کر آئے تھے، جب اسے کھولا گیا تو اس میں 21 روپے پائے گئے، ان کے کام سے بھی یہی نظر آتا ہے۔ یہ کہ مودی جی کا لفافہ خالی ہے۔ خواتین کا ریزرویشن، او بی سی ذات کی مردم شماری، ای آر سی پی سب خالی وعدے ہیں کیونکہ مودی جی کا لفافہ خالی ہے۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری کے اس بیان پر بی جے پی نے بھی الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی ہے اور ان کے خلاف مذہبی جذبات بھڑکانے اور جھوٹ پھیلانے کا الزام لگایا ہے۔

لفافے کا یہ معاملہ راجستھان کے بھیلواڑہ کا ہے جہاں مالاسیری میں اپنے دورے کے دوران مسٹر مودی گوجر برادری کے دیوتا بھگوان دیو نارائن مندر گئے تھے لیکن مندر کے پجاری نے مبینہ ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ لفافہ جسے وزیراعظم نے چندہ خانے میں ڈالا تھا اس میں 21 روپے نکل آئے۔

 واڈرا اس معاملے پر وزیر اعظم پر حملہ کر رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ بی جے پی نے پجاری کے بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے ایک ویڈیو بھی جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسٹر مودی نے لفافہ نہیں بلکہ نوٹ ڈالے تھے۔