انٹرٹینمنٹ

کیا الوش یادو جنت زبیر کو ڈیٹ کر رہے ہیں؟ شاہ رخ خان سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکارہ خبروں میں

ممبئی: معروف یوٹیوبر اور بگ باس او ٹی ٹی کے فاتح، ساتھ ہی لافٹر شیف سیزن 2 کے ونر الوِش یادو ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، اور اس بار وجہ ہے ان کی محبت بھری زندگی۔

حال ہی میں الوش یادو نے انسٹاگرام پر مشہور اداکارہ جنت زبیر کے ساتھ کچھ رومانٹک تصاویر شیئر کیں، جنہوں نے مداحوں کو چونکا دیا۔ ان تصاویر میں الوش سفید کُرتے میں نظر آئے جبکہ جنت نے سرخ ساڑی پہن رکھی تھی۔ ساتھ ہی انہوں نے کیپشن دیا: "تیرے دل پہ حق میرا ہے” – جس کے بعد افواہوں نے زور پکڑ لیا۔

چند ہی منٹوں میں یہ تصاویر وائرل ہوگئیں۔ مداحوں نے کمنٹس میں جنت کو "بھابھی” کہنا شروع کر دیا اور دونوں کو جلد شادی کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔ تاہم، کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ صرف کسی آنے والے گانے یا پراجیکٹ کی تشہیر کا حصہ بھی ہو سکتا ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ جنت زبیر نے انسٹاگرام پر اپنی مقبولیت سے بڑے بڑے ستاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ان کے 50.2 ملین فالوورز ہیں جبکہ بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کے فالوورز 48.4 ملین ہیں۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ جنت ایک کامیاب بزنس وومن بھی ہیں، اور میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی کل دولت تقریباً 250 کروڑ روپے ہے۔

اب یہ حقیقت میں عشق ہے یا محض تشہیری حربہ، لیکن مداح الوِش–جنت کی اس کہانی پر پوری طرح محو ہیں۔