تلنگانہ

تلنگانہ اسمبلی کا بجٹ اجلاس، وزیرامور مقننہ ڈی سریدھربابو اور بی آرایس رکن کڈیم سری ہری میں بحث

تلنگانہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے چھٹے دن وزیرامور مقننہ ڈی سریدھربابو اوراپوزیشن جماعت بی آرایس کے رکن کڈیم سری ہری میں بحث ہوگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے چھٹے دن وزیرامور مقننہ ڈی سریدھربابو اوراپوزیشن جماعت بی آرایس کے رکن کڈیم سری ہری میں بحث ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
اے مہیشور ریڈی، اسمبلی میں بی جے پی فلور لیڈر
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

علی الحساب بجٹ پر مباحث کے موقع پر کڈیم سری ہری نے ایوان کا کورم نہ ہونے کے باوجود اجلاس کے انعقاد پر اعتراض کیاجس پروزیر سریدھر بابو نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کورم پورا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 10 فیصد ارکان ایوان میں ہیں۔ سریدھر نے ایوان کی کارروائی کو آسانی کے ساتھ جاری رکھنے کیلئے بی آرایس کے عدم تعاون پر برہمی کا اظہار کیا۔

سری ہری نے کہا کہ جب بجٹ پر مباحث ہورہے ہیں تو ایوان میں وزیراعلی موجود نہیں ہیں جس سے حکومت کی عدم سنجیدگی ظاہر ہوتی ہے۔

وزیر سریدھر بابو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور وزیر فائنانس ناگزیر وجوہات کی بنا پر ایوان میں موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر وزیر فائنانس بعد ازاں بیان دیں گے۔

a3w
a3w