انٹرٹینمنٹ

کیا سارہ علی خان اور جھانوی کپور کے درمیان دوستی ختم ہو گئی ہے؟

بالی ووڈ کے ستاروں کے درمیان افیرز کی خبریں آنا اور پھر ان افیرز کے ٹوٹنے کی سرخیاں بننا تو معمول کی بات سمجھی جاتی ہے تاہم حالیہ دنوں میں سارہ علی خان اور جھانوی کپور کے درمیان دوستی ختم ہونے کی خبریں بھی گردش کرنے لگی ہیں۔

ممبئی: بالی ووڈ کے ستاروں کے درمیان افیرز کی خبریں آنا اور پھر ان افیرز کے ٹوٹنے کی سرخیاں بننا تو معمول کی بات سمجھی جاتی ہے تاہم حالیہ دنوں میں سارہ علی خان اور جھانوی کپور کے درمیان دوستی ختم ہونے کی خبریں بھی گردش کرنے لگی ہیں۔

متعلقہ خبریں
سارہ علی خان نے کیدارناتھ کے ٹرپ کی فوٹو شیئر کی
سارہ علی خان نے ’ اے وطن میرے وطن‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی
سارا علی خان نے ورک آؤٹ کا ویڈیو شیئر کیا
سارہ علی خان عاشقی 3 میں کارتک آرین کے ساتھ کام کریں گی

اطلاعات کے مطابق مشہور شو ’کافی وِد کرن‘ کے جاری سیزن کی تیسری قسط میں سارہ علی خان اور اور اُن کی دوست اننیا پانڈے بطور مہمان آنے والی ہیں، جس کے بعد بالی ووڈ مداحوں کو اس بات پر تشویش ہے کہ کیا سارہ علی خان اور جھانوی کپور کے درمیان دوستی ختم ہو گئی ہے؟

’کافی وِد کرن‘ کے ساتویں سیزن کی آخری قسط میں سارہ علی خان کے ساتھ جھانوی کپور نے شرکت کی تھی تاہم اس مرتبہ سارہ کے ساتھ اُن کی دوست اننیا پاںڈے شریک ہوں گی۔

سارہ علی خان اور اننیا پانڈے دونوں ہندی فلم نگری کی نوجوان اداکارائیں سمجھی جاتی ہیں۔ سارہ علی خان نے 2018 میں فلم ’کیدارناتھ‘ سے بالی وڈ میں اپنا ڈیبیو کیا تھا جبکہ اننیا پانڈے نے 2019 میں ریلیز ہوئی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘ سے شہرت حاصل کی تھی۔

دوسری جانب کرن جوہر کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے شو ’کافی وِد کرن‘ کی اگلی اقساط کا پرومو جاری کیا گیا جس میں سارہ علی خان اور اننیا پانڈے کو ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے سارہ اور جھانوی کے درمیان دوستی ختم ہونے کی خبریں شاید درست نہیں ہیں کیونکہ دونوں اداکاراؤں کو حالیہ دنوں میں ایئرپورٹ پر ایک ساتھ بات چیت کرتے دیکھا گیا تھا۔

اس کے علاوہ دونوں اداکاراؤں کو ایک ساتھ ایک نجی تقریب میں بھی دیکھا گیا تھا جہاں سارہ اور جھانوی خوب پارٹی کرتی نظر آئیں۔ ’کافی وِد کرن‘ کے جاری سیزن کی پہلی قسط میں دپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ نے شرکت کی تھی جبکہ دوسری قسط میں سنی دیول اور بوبی دیول بطور مہمان جلوہ گر ہوئے تھے۔

a3w
a3w