ایشیاء

چین کے شہر چونگ کنگ میں طوفانی بارش، 15 افراد کی موت

ہنگامی انتظام کے میونسپل بیورو نے کہا کہ خاص طور سے دریائے یانگسی کے آس پاس کے علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کے سبب سیلاب اور ارضیاتی آفات جیسے واقعات پیش آئے۔

بیجنگ: جنوب مغربی چین کے چونگ کنگ میں پیر سے جاری موسلہ دھار بارش میں آج کم از کم 15 افراد ہلاک اور چار لاپتہ ہوگئے۔ مقامی حکام نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
حسین ساگر کے دو گیٹوں سے پانی کا اخراج
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک

ہنگامی انتظام کے میونسپل بیورو نے کہا کہ خاص طور سے دریائے یانگسی کے آس پاس کے علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کے سبب سیلاب اور ارضیاتی آفات جیسے واقعات پیش آئے۔ اس سے 19 اضلاع اور کاؤنٹیوں میں ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ لوگوں کی زندگیاں متاثر ہوئی ہیں۔

بیورو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 7500 ہیکٹر سے زائد رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ شہر میں ایمرجنسی رسپانس ہیڈ کوارٹر کے دفتر نے امدادی ردعمل کو سطح III تک بڑھا دیا ہے اور ضلع وانزو کے لئے خیمے، کمبل، فولڈنگ بیڈ سمیت ڈیزاسٹر ریلیف سامان کی 29,000 سے زیادہ اشیا الاٹ کی ہے، جہاں ریکارڈ بارش ہوئی ہے۔