شمال مشرق
سندیش کھالی سے آئی ایس ایف قائد عائشہ بی بی گرفتار
پولیس نے چند دیہاتیوں کو بھی پکڑا ہے۔ ایک پولیس عہدیدار نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ہم نے سندیش کھالی میں احتجاج کے دوران ایک جائیداد کو آگ لگانے میں عائشہ بی بی کو ملوث پایا ہے۔
کولکتہ: پولیس نے اتوار کے دن آئی ایس ایف قائد عائشہ بی بی کو مغربی بنگال کے ضلع شمالی 24پرگنہ کے سندیش کھالی علاقہ سے گرفتارکرلیا۔عائشہ بی بی پر گرفتارکردہ مقامی ٹی ایم سی قائد شب پرساد ہضرا کے پولٹری فارمس کو آگ لگادینے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
پولیس نے چند دیہاتیوں کو بھی پکڑا ہے۔ ایک پولیس عہدیدار نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ہم نے سندیش کھالی میں احتجاج کے دوران ایک جائیداد کو آگ لگانے میں عائشہ بی بی کو ملوث پایا ہے۔
اس نے قانون اپنے ہاتھ میں لیا جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ کولکتہ سے تقریباً100کلومیٹر دور سندربن کی سرحد پر واقع سندیش کھالی میں زائدازایک ماہ سے آگ لگی ہوئی ہے۔ ٹی ایم سی قائد شاہجہاں اور اس کے حامیوں کے خلاف احتجاج جاری ہے۔