دہلی

حج 2024: فلائٹ بکنگ کیلئے عازمین کا حج منزل پر پہنچنے کا عمل شروع

حج 2024 کے مقدس سفر کے لیے حج پروازوں کا سلسلہ دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 3 سے 9 مئی سے شروع ہو رہا ہے آئندہ 9/مئی 2024 کو دیر رات 02:20 بجے سفر حج کے لئے پہلی پرواز روانہ ہوگی

نئی دہلی: حج 2024 کے مقدس سفر کے لیے حج پروازوں کا سلسلہ دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 3 سے 9 مئی سے شروع ہو رہا ہے آئندہ 9/مئی 2024 کو دیر رات 02:20 بجے سفر حج کے لئے پہلی پرواز روانہ ہوگی، جس کے لئے حج منزل پر بکنگ کاؤنٹر شروع ہوگیا ہے اور عازمین نے اپنی پروازیں بک کروانے کے لیے حج منزل پر پہنچنا شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
افسران کا دعوی کہ حج سستا ہوگیا ہے، آدھا سچ: حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر
تلنگانہ حج کمیٹی کا ہفتہ اور اتوار کو عازمین حج کا تربیتی اجتماع
آندھرا پردیش کے عازمین حج کے پہلے قافلہ کی کل روانگی
تلنگانہ حج کمیٹی کے زیر اہتمام اتوار کو حج کاساتواں تربیتی اجتماع
منشیات قانون کے تحت مجرم قرار دیئے گئے شخص کوحج ادا کرنے کی اجازت

اس دوران حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے ڈی سی پی سنٹرل مسٹر ہرش وردھن کے ساتھ دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں واقع حج کیمپ کا دورہ کیا اور متعلقہ تھانے کے پولیس اہلکاروں کو حفاظتی نقطہ نظر سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

دوسری جانب ڈی سی پی آئی آئی جی آئی ائیر پورٹ آشا رنگانی کے ساتھ بھی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں حج پروازوں کے دوران عازمین کی حفاظت اور نقل و حرکت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ہر قسم کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری اقدامات کو یقین دہانی کرائی گئی۔

a3w
a3w