حیدرآباد

اسلام نے خواتین کو حقیقی حقوق اور بلند مرتبہ عطا کیا: مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب

صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ، حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب نے اپنے ایک بیان میں فرمایا کہ اسلام نے ہمیشہ حقوق کی ادائیگی اور عدل و مساوات کے قیام کو اولیت دی ہے۔

حیدرآباد: صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ، حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب نے اپنے ایک بیان میں فرمایا کہ اسلام نے ہمیشہ حقوق کی ادائیگی اور عدل و مساوات کے قیام کو اولیت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے انسان، حیوان، مسلم، غیر مسلم، مرد اور عورت سمیت ہر ایک کے حقوق کو نہایت تفصیل سے بیان کیا ہے، اور دنیا کے کسی بھی مذہب میں ان حقوق کی نظیر نہیں ملتی۔

متعلقہ خبریں
محترمہ احمدی بیگم کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
محترمہ رفعیہ سلطانہ کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا
محترمہ عشرت سلطانہ کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
حیدرآباد: جشن رحمتہ العالمین ﷺ اور کتاب "گلدستہ نعت شہ کونین” کی رسم اجرائی
عہدِ مصطفی کے تربیت یافتہ نوجوانوں کی یاد: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

مولانا پیر شبیر احمد صاحب نے مزید کہا کہ اسلام کا قانون وہی ہے جسے اللہ تعالیٰ نے نازل کیا اور جس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہو سکتی۔ اسی لیے اسلام کے تمام احکام ہر زمانے کے حالات کے عین مطابق ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر خواتین کے حقوق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلام نے عورتوں کو اعلیٰ مقام عطا کیا، انہیں محض خدمت گزار یا تفریح کا سامان نہیں سمجھا گیا، بلکہ ان کی عزت اور وقار کو تسلیم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام نے عورت کی زندگی کے ہر مرحلے میں اس کے حقوق کا خیال رکھا ہے۔ بچپن سے لے کر جوانی، بیوی بننے سے ماں بننے تک اور یہاں تک کہ بیوہ اور یتیم ہونے کی صورت میں بھی اسلام نے ان کے حقوق کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔ مولانا صاحب نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب یا قانون، خواتین کے حقوق کے تحفظ کے معاملے میں اسلام کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

مولانا شبیر احمد صاحب نے زمانہ جاہلیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس دور میں عورت کی کوئی عزت نہیں تھی، لیکن اللہ کے نبی ﷺ نے عورت کو وہ عزت دلائی جس کی وہ حقدار تھی۔ قرآن میں حکم دیا گیا ہے کہ عورتوں کے ساتھ حسنِ معاشرت سے زندگی بسر کی جائے۔ اسلام نے نہ صرف عورتوں کے حقوق کو تسلیم کیا بلکہ اس پر لگائے گئے تمام الزامات کا بھی رد کیا۔

انہوں نے کہا کہ چودہ سو سال قبل عہد جاہلیت میں اسلام کی انقلابی تعلیمات نے عورت کو اس کے حقیقی حقوق اور مقام عطا کیا۔ اسلام کا مقصد آج بھی یہی ہے کہ خواتین کی عزت اور وقار کو مزید بلند کیا جائے اور معاشرے میں ان کا مقام بہتر سے بہتر بنایا جائے۔

a3w
a3w