بین الاقوامی
ٹرینڈنگ

2050 تک اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا: ریسرچ رپورٹ

پیو ریسرچ سینٹر کے دی فیوچر آف ورلڈ ریلیجنس (عالمی مذاہب کا مستقبل) کے مطابق اس ادارے نے اپنی تحقیق میں اس بات کا اندازہ لگایا ہے کہ اس صدی کے وسط 2050 تک اسلام دنیا کا سب سے زیادہ پیروی کرنے والا مذہب بن جائے گا۔

واشنگٹن: ایک نئی ریسرچ رپورٹ کے مطابق اگلے 25 سال میں پوری دنیا میں اسلام کا غلبہ ہوگا اور یہ سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔ معروف بین الاقوامی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پیو نے ایک نئی ریسرچ کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 2050 تک اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اسلام کی سربلندی کے لئے علماء کرام، مشائخ عِظام کی متحدہ جدوجہد ضروری: امیر جامعہ نظامیہ مفتی خلیل احمد صاحب
عورت کا حق میراث اور اسلام
مہر کی کم سے کم مقدار
زیمرس ادبی فورم کے زیر اہتمام ”بیٹی اور والدین کے رشتہ کی اہمیت“ کے موضوع پر سمینار
اسلام کیخلاف سازشیں قدیم طریقہ کار‘ ناامید نہ ہونے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا مشورہ

پیو ریسرچ سینٹر کے دی فیوچر آف ورلڈ ریلیجنس (عالمی مذاہب کا مستقبل) کے مطابق اس ادارے نے اپنی تحقیق میں اس بات کا اندازہ لگایا ہے کہ اس صدی کے وسط 2050 تک اسلام دنیا کا سب سے زیادہ پیروی کرنے والا مذہب بن جائے گا۔

اس کے ساتھ ہی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2050 میں ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی 310 ملین سے زیادہ ہو جائے گی اور وہ دنیا میں سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک ہو جائے گا۔

سال 2050 میں ہندوستان کی مجموعی آبادی کا 77 فیصد ہندو کے بعد مسلمان 18 فیصد کے ساتھ دوسری سب سے بڑی آبادی ہوں گے۔ سال 2050 میں یورپ میں مسلم آبادی 2.7 فیصد تک رہنے کی امید ہے جو سال 2010 میں بھی 2.7 فیصد ہی تھی۔