ایشیاء

عمران خان کی گرفتاری سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم ، سپریم کورٹ میں چیلنج

اجلاس میں مرکزی قائدین اور ہنگامی کمیٹی کے اراکین شریک ہوئے، اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کو قانون کے مطابق قرار دینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
عمران خان 8کیسس میں ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع
پاکستانی فوج کا مجھے 10سال جیل میں ڈالنے کا منصوبہ
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ

گذشتہ روز عمران خان کی گرفتاری کے بعد وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت کا اہم ہنگامی اجلاس ہوا تھا۔اجلاس میں مرکزی قائدین اور ہنگامی کمیٹی کے اراکین شریک ہوئے، اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کو قانون کے مطابق قرار دینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نےعمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دیا تھا اور سیکریٹری داخلہ،آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے رجسٹرار کو واقعے کے خلاف ایف آئی آردرج کرانے کا حکم دیتے ہوئے 16 مئی تک انکوائری کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

قبل ازیں پولیس لائنز میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وکلا نے ملاقات کی اور کیس کے حوالے سے مشاورت کی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکلاشیرافضل،خواجہ حارث ،بیرسٹر گوہرپولیس لائنز پہنچے ، جہاں انھوں نے عمران خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وکلا عمران خان سے کیس کے حوالے سے مشاورت کررہے ہیں، پولیس لائنز کی آفیسرز رہائشگاہ نمبر 11کوعدالت کا درجہ دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔ان کی گرفتاری نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں عمل میں لائی گئی تھی اور گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کو نیب راولپنڈی آفس منتقل کر دیا گیا تھا۔