انٹرٹینمنٹ

نیشنل فلم ایوارڈس: عالیہ بھٹ اور کریتی سینن کو بہترین اداکارہ اور الو ارجن کو بہترین اداکار کا ایوارڈ

الو ارجن کو سوپر ہٹ تلگو فلم پشپا - دی رائز کے لئے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ عالیہ بھٹ کو گنگوبائی کاٹھیاواڑی اور میمی کے لئے کریتی سینن کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا۔

نئی دہلی: 69 ویں نیشنل فلم ایوارڈس 2023 میں الو ارجن کو فلم ‘پشپا’ کے لئے بہترین اداکار اور بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لئے عالیہ بھٹ اور کریتی سینن کو منتخب کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
فلم فیئر ایوارڈس: رنبیر کپور بہترین اداکار اور عالیہ بھٹ بہترین اداکارہ، 12 ویں فیل بہترین فلم
الو ارجن کی فلم ’پشپا 2: دی رول‘ 5 دسمبر کو ریلیز ہوگی
کریتی سینن نے فلم آدی پورش میں سیتا کا کردار ادا کرنے کا تجربہ مشترک کیا
پرینکا چوپڑا بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
سہانا خان نے کی عالیہ بھٹ کی تعریف

69ویں نیشنل فلم ایوارڈز 2023 کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ الو ارجن کو سوپر ہٹ تلگو فلم پشپا – دی رائز کے لئے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ عالیہ بھٹ کو گنگوبائی کاٹھیاواڑی اور میمی کے لئے کریتی سینن کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا۔

آر مادھون کی فلم راکٹری – دی نامبی ایفیکٹ کو بہترین ہندی فیچر فلم کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ وویک اگنی ہوتری کی دی کشمیر فائلس کو ایوارڈ تقریب میں نرگس دت ایوارڈ نیشنل انٹیگریشن بیسٹ فلم کیٹیگری میں فاتح کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

آر آر آر کو بہترین پاپولر فلم انٹرٹیننگ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

فلم (دی کشمیر فائلس) کے لئے پلوی جوشی کو بہترین معاون اداکارہ اور پنکج ترپاٹھی کو فلم (میمی) کے لئے بہترین معاون اداکار کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

نکھل مہاجن کو مراٹھی فلم گوداوری کے لئے بہترین ہدایت کار کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ بہترین سنیماٹوگرافی فلم (سردار ادھم سنگھ)، اسپیشل جیوری ایوارڈ فلم (شیر شاہ)، بہترین ہندی فلم کے لئے (سردار ادھم سنگھ) کا انتخاب کیا گیا ہے۔