مشرق وسطیٰ

اسرائیل نے لبنان میں کوریج کرنے والے صحافیوں پر حملہ کردیا

صحافیوں کا کہنا ہےکہ انہوں نے اس علاقے کا دورہ لبنان میں اقوام متحدہ کی پیس کیپنگ اور لبنانی مسلح افواج کے ساتھ منصوبہ بندی کے بعد طے کیا تھا۔

تل ابیب: اسرائیل نے غزہ کے بعد لبنان پر بھی جارحیت برقرار رکھتے ہوئے صحافیوں پر براہ راست کوریج کے دوران حملہ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپ کے دوران اسرائیلی فوج نے براہ راست کوریج کرنے والے صحافیوں پر فضائی حملہ کردیا۔

متعلقہ خبریں
لیفٹیننٹ گورنر دہلی پر اروند کجریوال کا پلٹ وار
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا
تمام مستحق صحافیوں کو امکنہ اراضی فراہم کرنے چیف منسٹر کا تیقن
حماس کا سرکردہ رہنما غازی حماد لبنان سے قطر منتقل
رمضان 2024: ہندوستان میں چاند کب نظر آئے گا؟ لائیو اپ ڈیٹس

صحافیوں پر اسرائیلی حملے کی ویڈیو انٹرنیشنل میڈیا کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پریس کی جیکٹ پہنے اپنے صحافتی فرائض کو انجام دیتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اسی دوران ایک زور دار آواز آتی ہے اور صحافی اپنی جان بچانے کیلئے بھاگ پڑتے ہیں۔

https://twitter.com/helpPalestine__/status/1724073386886758699

میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافیوں کا کہنا ہےکہ انہوں نے اس علاقے کا دورہ لبنان میں اقوام متحدہ کی پیس کیپنگ اور لبنانی مسلح افواج کے ساتھ منصوبہ بندی کے بعد طے کیا تھا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں کئی فلسطینی صحافی جان سے جاچکے ہیں جب کہ اسرائیل نے بین الاقوامی اور مقامی خبر رساں اداروں سے بھی کہا ہے کہ وہ غزہ میں کام کرنے والے اپنے صحافیوں کے تحفظ کی ضمانت نہیں دے سکتا۔

دوسری جانب انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے قتل کیے جانے والے صحافیوں کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کم از کم 34 فلسطینی صحافی اور میڈیا ورکرز اسرائیلی حملوں کی وجہ سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

a3w
a3w