مشرق وسطیٰ

اسرائیل نےشام میں متعدد ٹھکانوں پر حملے کئے

شام کی وزارت دفاع نے کہا کہ اسرائیل نے جنوبی شام میں کئی اہداف پر حملہ کیا لیکن ملک کے فضائی دفاعی نظام نے ان کے بیشتر میزائلوں کو روک دیا۔ اسپوتنک نے جمعہ کو یہ معلومات دی۔

دمشق: شام کی وزارت دفاع نے کہا کہ اسرائیل نے جنوبی شام میں کئی اہداف پر حملہ کیا لیکن ملک کے فضائی دفاعی نظام نے ان کے بیشتر میزائلوں کو روک دیا۔ اسپوتنک نے جمعہ کو یہ معلومات دی۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن

اس سے قبل جمعرات کو شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعانے کہا تھا کہ شام کا فضائی دفاعی نظام دمشق کے قریب حملے کو پسپا کر رہا ہے اور شام کے دارالحکومت کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً 11:05 بجے اسرائیل نے مقبوضہ شام کی گولان کی پہاڑیوں سے شام کے جنوبی علاقے میں کچھ مقامات پر فضائی حملے شروع کیے۔

ہمارے فضائی دفاعی نظام نے حملہ آور کے میزائلوں کا جواب دیا اور ان میں سے بیشتر کو مار گرایا۔