مشرق وسطیٰ

اسرائیل کا حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر مہلک حملہ کے بعد ہفتہ کی صبح بیروت پر گولہ باری جاری

اسرائیل نے ہفتہ کی علی الصبح بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے داحیہ میں اہداف پر تازہ حملے شروع کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہری عمارتوں کے نیچے محفوظ حزب اللہ کے ہتھیاروں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

بیروت: اسرائیل نے ہفتہ کی علی الصبح بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے داحیہ میں اہداف پر تازہ حملے شروع کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہری عمارتوں کے نیچے محفوظ حزب اللہ کے ہتھیاروں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس

بیروت میں عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شہر کے جنوبی مضافاتی علاقے پر پرواز کی اور داحیہ میں ایک گھنٹے کے اندر کئی راؤنڈ بمباری کی۔

حملوں سے قبل، اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ نشانہ بنائے گئے ہتھیاروں میں ’ایران سے آنے والے ساحل سے سمندر تک مار کرنے والے میزائلوں کی ایک رینج شامل ہے‘۔

لبنان کے ایم ٹی وی ٹی وی چینل کے مطابق یہ حملہ اس سے قبل داحیہ میں حزب اللہ کے سینٹرلہیڈکوارٹر پر اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد کیے گئے، جس میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 91 دیگر زخمی ہوئے۔

a3w
a3w