امریکہ و کینیڈا

اسرائیل۔ حماس جنگ سے ہندوستان کے معاشی مفادات کو خطرہ

اسرائیل اور حماس کی جاریہ جنگ بحرہند میں کمرشیل ٹریفک پر اثرانداز ہورہی ہے۔ ہندوستان کے قرب و جوار میں ملک کے توانائی اور معاشی مفادات پر اس کا اثر پڑرہا ہے۔

واشنگٹن: اسرائیل اور حماس کی جاریہ جنگ بحرہند میں کمرشیل ٹریفک پر اثرانداز ہورہی ہے۔ ہندوستان کے قرب و جوار میں ملک کے توانائی اور معاشی مفادات پر اس کا اثر پڑرہا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان کے پہلے فوجی طیارہ ساز یونٹ کا افتتاح
اسرائیل۔ حماس جنگ: وزیر اعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر سے بات کی
وزیر خارجہ ملایشیا، فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت کی وکالت کریں گے
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز

اقوام متحدہ میں ہندوستان کے نائب مستقل نمائندہ آر رویندر نے مشرقِ وسطیٰ پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی کھلی بحث کے دوران یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ بحرہند میں بحری کمرشیل ٹریفک کی سلامتی بھی متاثر ہورہی ہے۔ ہندوستان کے قریب حملے ہوچکے ہیں۔ وہ بحراحمر میں جہازوں پر حوثی باغیوں کے حملوں کے بیچ یہ ریمارکس کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ معاملہ بین الاقوامی برادری کے لئے بڑی تشویش کا ہے اور اس کا اثر ہندوستان کے اپنے توانائی اور معاشی مفادات پر راست پڑرہا ہے۔

صورتِ حال کسی کے لئے بھی فائدہ مند نہیں‘ یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان‘غزہ میں فلسطینی عوام کے لئے ریلیف بھیج چکا ہے۔

وہ دسمبر کے اختتام تک 5 ملین امریکی ڈالر اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی کو دے چکا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان عرصہ دراز سے 2 ریاستی حل کا حامی رہا ہے۔