مشرق وسطیٰ

اسرائیل کو فلسطینیوں کی قبضہ کی گئی تمام زمینیں واپس کردینی چاہئے: یہودی عالم

یہودی مذہبی رہنما ربی یسروئیل فیلڈمین کا مزید کہنا تھا کہ صہیونیوں نے آ کر تورات کے خلاف اعلانِ جنگ کیا اور تورات کے برعکس مقدس سر زمین پر ایک غیر مذہبی صہیونی ریاست قائم کی ہے۔

تل ابیب: اسرائیل فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث اب تک ہزاروں فلسطینی لقمہ اجل بن چکے ہیں ایسے میں ایک یہودی عالم کی جانب سے بڑا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

متعلقہ خبریں
میڈیکل کالجوں میں تلنگانہ طلبہ کے صدفیصد داخلوں کو یقینی بنایا جائے: ہریش راؤ
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل کا فضائی حملہ18فسلطینی جاں بحق

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہودی عالم، استاد اور قانون دان ربی یسروئیل فیلڈمین کی جانب سے اسرائیل سے تمام زمینیں فلسطینی عوام کو واپس کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ربی یسروئیل فیلڈمین نے کہا ہے کہ صہیونی یہودیوں کی نمائندگی نہیں کرتے، تمام زمینیں فلسطینی عوام کو واپس کی جائیں، بطور یہودی ہم فلسطینی حکومت کے تحت زیادہ محفوظ رہیں گے۔

آسمانی کتاب تورات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہودی کبھی بھی زمین پر ریاست قائم نہیں کر سکتے، تورات اس سے منع کرتی ہے۔ یہودی مذہبی رہنما کے مطابق ہم چاہتے ہیں کہ صہیونیوں کے قبضے میں لی گئی تمام زمینیں فلسطینی عوام کو واپس کی جائیں۔

یہودی مذہبی رہنما ربی یسروئیل فیلڈمین کا مزید کہنا تھا کہ صہیونیوں نے آ کر تورات کے خلاف اعلانِ جنگ کیا اور تورات کے برعکس مقدس سر زمین پر ایک غیر مذہبی صہیونی ریاست قائم کی ہے۔