مشرق وسطیٰ

اسرائیل نے جنگ بندی تجویز مسترد کر دی

اسرائیل کے وزیرِ خارجہ اسرائیل کاٹز نے جمعرات کو حزب اللہ کے خلاف جاری لڑائی میں جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

نیویارک: اسرائیل کے وزیرِ خارجہ اسرائیل کاٹز نے جمعرات کو حزب اللہ کے خلاف جاری لڑائی میں جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں
غزہ میں جو دیکھا اس پر چپ نہیں رہ سکتے، امریکی ڈاکٹرز کا اہم اقدام
اسرائیلی وزیر دفاع کا لبنان میں بھی محاذ جنگ کھولنے کا اشارہ
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی

وزیرِ خارجہ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں لبنان کے ساتھ بارڈر کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شمالی سرحد پر جنگ بندی نہیں ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کے خلاف بھر پور قوت سے اسرائیل کی کارروائی کامیابی کے حصول تک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ملک کے شمالی علاقوں کے مکین اپنے گھروں میں واپس لوٹ نہیں جاتے۔اسرائیل کی اعلیٰ حکومتی شخصیات کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز کے خلاف بیانات کے سبب لڑائی رکنے کے امکان ختم ہوتے جا رہے ہیں۔

قبل ازیں امریکہ اور فرانس سمیت دیگر ممالک کی جانب سے 21 روزہ جنگ بندی کی تجویز سامنے آنے کے بعد لبنان کے وزیرِ اعظم نجیب میقاتی نے بھی جنگ بندی کی امید ظاہر کی تھی۔

a3w
a3w