اسرائیل اپنا پاگل پن بند کرے: طیب اردغان
طیب اردغان کا کہنا تھا کہ آج ترکیہ کے لوگ استنبول اتاترک ایئرپورٹ پر فلسطین ریلی میں شرکت کریں۔۔ جہاں ہم یہ ثابت کریں گے کہ ہم اسرائیلی جبر کے خلاف اور فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردغان نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل پاگل پن کی حالت سے باہر نکلے اور غزہ پر حملے فوری بند کرے۔ تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردغان سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا غزہ پر اسرائیلی بمباری میں گزشتہ شب شدت آئی، اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر خواتین، بچوں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، جس سے انسانی بحران مزید سنگین ہوگیا ہے۔
طیب اردغان کا کہنا تھا کہ آج ترکیہ کے لوگ استنبول اتاترک ایئرپورٹ پر فلسطین ریلی میں شرکت کریں۔۔ جہاں ہم یہ ثابت کریں گے کہ ہم اسرائیلی جبر کے خلاف اور فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
خیال رہے غزہ پر گزشتہ رات بھر اسرائیل کے جنگی طیاروں کی بمباری کے بعد تباہی ہی تباہی ہے، رہائشی عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ہیں، ریسکیو اہلکار ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو نکال رہے ہیں، غزہ کے طول و عرض میں پھیلی تباہی کے مناظر اسرائیلی مظالم کی داستاں بیان کرتے نظر آتے ہیں۔