مشرق وسطیٰ

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے، 46 افراد ہلاک (ویڈیو)

لبنان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں میں مہلوکین کی تعداد 46 ہوگئی جبکہ 85 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بیروت(آئی اے این ایس) لبنان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں میں مہلوکین کی تعداد 46 ہوگئی جبکہ 85 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

لبنانی وزارت ِ صحت نے یہ اطلاع دی۔ وزارت نے کہا کہ بالبیک۔ حرمیل گورنریٹ میں 5 افراد ہلاک اور دیگر 5 زخمی ہوئے ہیں۔ نباتیہ گورنریٹ میں 23 افراد ہلاک اور دیگر 41 زخمی ہوئے ہیں۔

جنوبی گورنریٹ میں 11 افراد ہلاک اور دیگر 21 زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ بیکا علاقہ میں 6 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے ہیں۔

ماؤنٹ لبنان میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج 23 ستمبر سے لبنان پر غیرمتوقع شدید فضائی حملے کررہی ہے۔

a3w
a3w