مشرق وسطیٰ

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں تیزی، مزید 41 فلسطینی شہید

حماس کے مطابق اسرائیلی بمباری کے باعث یرغمالیوں کی زندگی خطرے میں ہے اور اس صورتحال سے نکلنے کے لیے شمالی غزہ میں 24 گھنٹوں کے لیے حملے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

غزہ: غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں مزید تیزی آگئی، تازہ حملوں میں مزید 41 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں کے نتیجے میں فلسطینی تنظیم حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ دو یرغمالیوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

حماس کے مطابق اسرائیلی بمباری کے باعث یرغمالیوں کی زندگی خطرے میں ہے اور اس صورتحال سے نکلنے کے لیے شمالی غزہ میں 24 گھنٹوں کے لیے حملے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے نصیرت پناہ گزین کیمپ سمیت کئی رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، تازہ حملوں میں مزید 41 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

وزارت صحت غزہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 66 ہزار فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 68 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

حکام کے مطابق رہائشی مکانات پر بمباری سے طبی ٹیموں کو زخمیوں اور ملبے تلے دبے افراد تک پہنچنا نہایت مشکل ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن