مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فوج کے لبنان پر حملے، 31 افراد شہید

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں جنوبی لبنان میں کم از کم 31 افراد شہید ہو گئے جن میں ایک ریسکیو اہلکار بھی شامل ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان 2 مارچ کو دوبارہ جھڑپیں شروع ہو نے کے بعد یہ سب سے خونریز دنوں میں سے ایک دن قرار دیا جا رہا ہے ۔

بیروت: اسرائیلی فوج کے لبنان پر جاری حملوں کے نتیجے میں ایک ریسکیو اہلکار سمیت 31 افراد شہید ہوگئے ۔

متعلقہ خبریں
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری
غزہ میں 86 فلسطینی جاں بحق
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں جنوبی لبنان میں کم از کم 31 افراد شہید ہو گئے جن میں ایک ریسکیو اہلکار بھی شامل ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان 2 مارچ کو دوبارہ جھڑپیں شروع ہو نے کے بعد یہ سب سے خونریز دنوں میں سے ایک دن قرار دیا جا رہا ہے ۔

ضلع صور کے علاقے طورا میں ہو نے والے دو فضائی حملوں میں 5 افراد شہید ہوئے جبکہ ملبے تلے دبی ایک بچی کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے ۔

اس کے علاوہ اسرائیلی ڈرون حملے میں سڑک پر ایک گاڑی کو نشا نہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں سول ڈیفنس کا ایک اہلکار شہید ہوگیا ۔ مختلف دیہات پر اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 5 افراد جام شہادت نوش کرگئے، جبکہ ایک اورحملے میں 4 افراد شہید ہوئے ۔

لبنان اور اسرائیل کے درمیان 17 اپریل کو جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں بعد ازاں 17 مئی تک توسیع کی گئی، تاہم اس کے باوجود اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں روزا نہ کی بنیاد پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے ۔