مشرق وسطیٰ
غزہ میں اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، مزید شہادتیں
رپورٹس کے مطابق 10ا کتوبر کی غزہ جنگ بندی کے بعد اب تک 40 تباہ حال عمارتیں گر چکی ہیں، عمارتیں گرنے کے واقعات میں اب تک 18 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
غزہ: اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، صیہونی فوج کی تازہ کارروائی میں 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں صیہونی فوج کی بمباری سے تباہ خستہ خال عمارت گرگئی، جس میں 4 فلسطینی شہید ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق 10ا کتوبر کی غزہ جنگ بندی کے بعد اب تک 40 تباہ حال عمارتیں گر چکی ہیں، عمارتیں گرنے کے واقعات میں اب تک 18 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
غزہ میں اسکول میں قائم پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 6 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے، حملے کے وقت اسکول میں شادی کی تقریب جاری تھی۔
رپورٹس کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اراضی پر 19 نئی یہودی بستیوں کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔