جرائم و حادثات

حیدرآباد میں سل فونس چھین کر فرارہونے کی واردات

ایک علحدہ واقعہ میں الوال علاقہ میں اسپورٹس بائیک پر سوار افراد نے ایک خاتون کے پاس سے سل فون چھین لیا۔اس خاتون کی شناخت سورنا کے طورپر کی گئی ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں بائیک پر سواردو افراد نے تین افراد کے پاس سے سل فونس چھین لیا اورفرارہوگئے۔یہ واردات کل شب پیش آئی۔پہلی واردات صنعت نگر علاقہ میں کل شب تقریبا تین بجے پیش آئی جس میں بائیک سواروں نے اننت کرشنا نامی شخص کے پاس سے سل فون چھین لیا جو چہل قدمی کرتے ہوئے کسی سے سل فون پر بات کررہا تھا۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

بعد ازاں ان دونوں نے صبح تقریبا5.30بجے پنجہ گٹہ علاقہ میں ایک خاتون جس کی شناخت نیلم کے طورپر کی گئی ہے، کا سل فون چھین لیااورفرارہوگئے۔

ایک علحدہ واقعہ میں الوال علاقہ میں اسپورٹس بائیک پر سوار افراد نے ایک خاتون کے پاس سے سل فون چھین لیا۔اس خاتون کی شناخت سورنا کے طورپر کی گئی ہے۔وہ الوال ہلز روڈ پر پیدل جارہی تھی کہ یہ واقعہ پیش آیا۔

a3w
a3w