یوم جمہوریہ ریہرسل میں تشدد 6 طلباء کا اسکول سے اخراج
ایک عملہ کے رکن کی خدمات ختم کردی اور ایک نوٹس وجہ نمائی جاری کی جب یوم جمہوریہ پریڈ ریہرسل کے دوران جھڑپیں ہوئی تھیں، اِس دوران غیر امدادی خانگی اسکول اسوسی ایشن (یو پی ایس اے) یوپی، میں ضلع مجسٹریٹ سوریا پال گنگور کے خلاف سینک اسکول اُمیدواروں کے تعلق سے شکایت درج کی۔

لکھنؤ: لکھنؤ کے کیپٹن منوج کمار پانڈے سینک اسکول سینٹ جوزف کالج کے 6 طلباء کو رسٹیکیٹ دیا ہے۔
ایک عملہ کے رکن کی خدمات ختم کردی اور ایک نوٹس وجہ نمائی جاری کی جب یوم جمہوریہ پریڈ ریہرسل کے دوران جھڑپیں ہوئی تھیں، اِس دوران غیر امدادی خانگی اسکول اسوسی ایشن (یو پی ایس اے) یوپی، میں ضلع مجسٹریٹ سوریا پال گنگور کے خلاف سینک اسکول اُمیدواروں کے تعلق سے شکایت درج کی۔
مکتوب میں کہا گیا کہ سینک اسکول کے طلباء نے سینٹ جوزف کالج کے 74 طلباء پر حملہ کیا اور اُن سے گالی گلوچ کی۔
اُن میں بیک پینٹ پر 25 لڑکیاں جو طلباء کے ساتھ تھیں، جنہیں سینک اسکول کے لڑکوں نے ہراساں کیا، سینک اسکول کے پرنسپال کرنل راجیشورراگھو نے کہا کہ یہ سب اُس وقت شروع ہوا جب سینٹ جوزف اسکول اور سینک اسکول کے طلباء کے درمیان زبانی بحث شروع ہوئی اور پھر یہ ایک دوسرے سے مکے بازی میں مصروف ہوگئے۔
یہ واقعہ کھلے میدان میں ہوا اور وہ بھی دن دھاڑے کیا گیا۔ میں فوری اُس مقام کو پہنچا اور صورتحال کو قابو میں لایا۔ بتایا جاتا ہے کہ اسکول کے طلباء اور سینٹ جوزف کے طلباء ایک دوسرے کے خلاف تشدد میں ملوث تھے۔
دونوں گروپس اِس غلطی کے ذمہ دار تھے اور کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے۔