اسرائیلی فوج کا ایک ہی دن میں جنوبی لبنان پر دوسرا حملہ
اس سے قبل پیر کے روز لبنان ڈیبیٹ نامی مقامی نیوز ویب سائٹ نے اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان کے شہر ٹائر پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں المنار ٹی وی کے پروگرام میزبان شیخ علی نورالدین جاں بحق اور دو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
یروشلم: اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے پیر کے روز جنوبی لبنان پر ایک اور حملہ کیا، جس میں حزب اللہ کے ایک رکن کو نشانہ بنایا گیا۔
فوجی بیان کے مطابق یہ حملہ ناباطیہ کے علاقے میں کیا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ یہ کارروائی حزب اللہ کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مبینہ بار بار خلاف ورزیوں کے جواب میں کی گئی۔
اس سے قبل پیر کے روز لبنان ڈیبیٹ نامی مقامی نیوز ویب سائٹ نے اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان کے شہر ٹائر پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں المنار ٹی وی کے پروگرام میزبان شیخ علی نورالدین جاں بحق اور دو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
بعد ازاں اسرائیلی فوج نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والے علی نورالدین حزب اللہ کے آرٹلری یونٹ کے سربراہ تھے۔ فوج کے مطابق یہ حملہ بھی حزب اللہ کی مبینہ جنگ بندی خلاف ورزیوں کے ردعمل میں کیا گیا۔
واضح رہے کہ 27 نومبر 2024 کو جنگ بندی کے نفاذ کے باوجود اسرائیلی فوج لبنان پر وقفے وقفے سے حملے کر رہی ہیں اور حزب اللہ کی جانب سے مبینہ "خطرات” کا حوالہ دیتے ہوئے لبنان-اسرائیل سرحد پر پانچ اہم مقامات پر اپنی پوزیشنیں برقرار رکھے ہوئے ہیں۔