تلنگانہ

کے سی آر نے کسانوں کی آنکھ میں آنسوکے بجائے خوشی بھردی:ہریش راؤ

ہریش راؤ نے کہا ایک وقت تھا جب موسم خریف میں پانی کی قلت کی وجہ سے کسان زرعی سرگرمیاں شروع کرنے سے گریزکیا کرتے تھے۔ مگر آج صورتحال مکمل طورپر بدل چکی ہے۔کے سی آر کے اقدامات کی وجہ سے ریاست میں سبزانقلاب برپا ہواہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہاکہ متحدہ آندھراپردیش میں کسانوں کی آنکھوں میں آنسوبہاکرتے تھے مگر گزشتہ آٹھ سالوں میں کے سی آر کی دوراندیش اور دانشمندانہ قیادت میں اختیارکردہ اقدامات کے باعث آج کسانوں کے آنکھوں سے خوشی چھلک رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
انتخابی ضابطہ اخلاق لاگوہونے سے قبل کسانوں کے مطالبات قبول کرلئے جائیں: جگجیت سنگھ
عمران خان سے بات چیت ممکن: اسحق ڈار
100ویں ٹیسٹ سے خوش ہوں، لیکن ابھی طویل سفر طے کرنا ہے: پجارا
چیف منسٹر کو گھیرتے ہوئے کے ٹی آر خود مشکل میں پڑ گئے
کانگریس اقتدار کے 100 دنوں میں 180 کسانوں کی خود کشی

آج اسمبلی حلقہ دباک کے زلہ گڈا دیہات میں رکن پارلیمنٹ کے پربھاکر ریڈی کے ہمراہ تلنگانہ تلی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہاکہ کے سی آر کی دلچسپی کی وجہ سے آج ایک ایک انچ اراضی قابل کاشت بنی ہوئی ہے۔ کالیشورم پراجکٹ کے ذریعہ ہردیہات وقریہ کو کنالوں سے پانی فراہم کیاجا رہا ہے۔

 کسانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے رعیتوبیمہ اور رعیتوبندھواسکیم پر عمل کیا جارہا ہے۔ حکومت معیاری تخم اور کھاد فراہم کررہی ہے۔ ہریش راؤ نے کہا ایک وقت تھا جب موسم خریف میں پانی کی قلت کی وجہ سے کسان زرعی سرگرمیاں شروع کرنے سے گریزکیا کرتے تھے۔

 مگر آج صورتحال مکمل طورپر بدل چکی ہے۔کے سی آر کے اقدامات کی وجہ سے ریاست  میں سبزانقلاب برپا ہواہے۔ مایوس کسانوں کے چہروں پر خوشیاں کھیل رہی ہے جس کا سہراکے سی آر کے سرجاتاہے۔

a3w
a3w