مشرق وسطیٰ

ابوظبی میں ہندو مندر کا جلد افتتاح

ابوظبی میں رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے مقصد سے ایک بڑے مندر کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد 14 فروری کو اس کا افتتاح کرنے کا منصوبہ ہے۔

ابوظہبی: ابوظبی میں رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے مقصد سے ایک بڑے مندر کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد 14 فروری کو اس کا افتتاح کرنے کا منصوبہ ہے۔

متعلقہ خبریں
انتخابی مہم میں مودی نے 421 مرتبہ مندر۔مسجد کا ذکر کیا : کھرگے (ویڈیو)
ٹیکساس کے ہندو مندر سے ڈونیشن باکس کا سرقہ

ابوظبی اور دبئی کی ریاستوں کے درمیان واقع، ہندو مندر بنیادی طور پر ‘بوچاسنواسی اکشر پرشوتم سوامی نارائن سنستھا’ (بی اے پی ایس) سے تعلق رکھتا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی ایشیا کو کور کرنے والی صحافیوں کی ٹیم کو حال ہی میں ابوظبی میں بنائے گئے اس مندر کی سیر کروائی گئی۔

اس موقع پر بی اے پی ایس ہندو ٹیمپل پروجیکٹ کے سربراہ سوامی برہماویہاریداس نے مندر کی تاریخی اہمیت، تعمیراتی عمل اور عالمی اثرات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے مندر کو بین المذاہب اور بین الثقافتی ہم آہنگی کے ترغیب کے طور پر تسلیم کرنے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے کہا کہ یہ ہندوؤں کی عبادت گاہ ہے۔

اس زمین پر ہم آہنگی، عالمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے ایک روحانی نخلستان۔ ابوظبی کی حکومت کی طرف سے ایک فراخدلی اراضی کے تحفے کے بعد اس مندر میں ہندوستان کے راجستھان کے گلابی پتھر اور اٹلی کے سفید سنگ مرمر سے بنے ستون ہیں۔

a3w
a3w