دہلی

میں نہ تو ٹائرڈ ہوں اور نہ ریٹائرڈ : بھوپیندر سنگھ ہوڈا

ہریانہ اسمبلی الیکشن کے نتائج سے ایک دن قبل سینئر کانگریس قائد بھوپیندر سنگھ ہوڈا نے پیر کے دن پھر کہا کہ وہ نہ تو ٹائرڈ ہیں اور نہ ہی ریٹائرڈ۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) ہریانہ اسمبلی الیکشن کے نتائج سے ایک دن قبل سینئر کانگریس قائد بھوپیندر سنگھ ہوڈا نے پیر کے دن پھر کہا کہ وہ نہ تو ٹائرڈ ہیں اور نہ ہی ریٹائرڈ۔

متعلقہ خبریں
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
مودی حکومت، صنعتکاروں کے لئے کام کرتی ہے: راہول گاندھی
ہبالی فساد کیس واپس لینے کی مدافعت: وزیر داخلہ کرناٹک
مہاراشٹرا حکومت فضول خرچی میں ملوث:کانگریس

انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کسے بنایا جانا ہے یہ فیصلہ ہائی کمانڈ کا ہوگا اور سبھی کے لئے قابل ِ قبول ہوگا۔ نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں سابق چیف منسٹر نے کہا کہ 2005 تا 2014 ان کی قیادت میں عمدہ حکمرانی کی گئی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی دور میں نظم وضبط کی صورتحال پھر خراب ہوگئی۔

ہریانہ میں لوک سبھا کی تمام 10 نشستوں میں کانگریس کا ووٹ شیئر بڑھا ہے۔ ودھان سبھا کے تمام 90 حلقوں میں بھی کانگریس کو ملنے والے ووٹوں کا تناسب بڑھ گیا ہے۔

عوام نے اس کا واضح اشارہ دے دیا ہے۔ کانگریس پارٹی کسے چیف منسٹر منتخب کرے گی اس پر انہوں نے کہا کہ ارکان ِ اسمبلی کی رائے لی جائے گی اور قطعی فیصلہ ہائی کمانڈ کا ہوگا۔

یہ فیصلہ سبھی قبول کرلیں گے۔ چیف منسٹری کے عزائم کے بارے میں باربار پوچھنے پر 77 سالہ ہوڈا نے کہا کہ میں نہ تو تھک گیا ہوں اور نہ ہی سبکدوش ہوا ہوں۔

بھوپیندر سنگھ ہوڈا کے علاوہ ان کے بیٹے دیپندر سنگھ ہوڈا‘ کماری شیلجہ اور رندیپ سنگھ سرجے والا کا نام امیدوارِ چیف منسٹری کے طورپر لیا جارہا ہے۔ ہریانہ میں 5 اکتوبر کو پولنگ ہوئی تھی اور 8 اکتوبر(منگل) کو نتائج کا اعلان ہوجائے گا۔