مشرق وسطیٰ

غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، لڑائی میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ میں وزارت صحت نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ جنوب میں رفح میں اماراتی میٹرنٹی ہسپتال کے گیٹ کے ساتھ بے گھر ہونے والوں اور شہریوں کے ایک اجتماع پر اسرائیلی فوج نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور تقریباً 50 دیگر زخمی ہو گئے۔

غزہ: غزہ میں وزارت صحت نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ جنوب میں رفح میں اماراتی میٹرنٹی ہسپتال کے گیٹ کے ساتھ بے گھر ہونے والوں اور شہریوں کے ایک اجتماع پر اسرائیلی فوج نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور تقریباً 50 دیگر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور

وزارت صحت نے مزید کہا کہ مرنے والوں میں ایک پیرامیڈک بھی شامل ہے، جو رفح کے مغرب میں واقع تل السلطان محلے میں ہسپتال میں اپنا کام کرتے ہوئے مارا گیا۔

العربیہ کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے بھی اس خبر کو ’شرمناک‘ قرار دیتے ہوئے اسرائیل سے غزہ میں فوری طور پر فائر بندی کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ مرنے والوں میں صحت کے شعبے کے دو کارکن بھی شامل ہیں۔ شہری اور صحت کے کارکنان کو بمباری کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے اور انہیں ہر وقت تحفظ فراہم کرنا چاہیے۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب العربیہ/الحدث کے نامہ نگار نے اس بات کی تصدیق کی کہ لڑائیوں میں 3 فوجی ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہوئے، جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔ ان ہلاکتوں کے بعد غزہ پر زمینی حملے کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی 245 تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ ہلاکتیں اور زخمی غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں ایک بوبی ٹریپ والی عمارت کے دھماکے کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔ اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل اخبار نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔