حیدرآباد

خاتون کا لباس پھاڑنے والے ملزم کی ماں گرفتار

راچہ کنڈہ پولیس نے چہارشنبہ کے روز عادی شرابی کی ماں ناگماں کو گرفتار کرلیااور انہیں عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ناگماں کو جیل منتقل کردیا۔

حیدرآباد: سٹی پولیس نے اُس نوجوانون کی ماں کو گرفتار کرلیا جس نے نشہ میں برسر عام ایک نوجوان خاتون کے کپڑے پھاڑ دئیے تھے۔ ماں پر الزام ہے کہ اُس نے اپنے بیٹے کو گھناونے جرم سے روکنے کی کوشش نہیں کی ہے۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
شاطر دھوکہ باز سائبر کرائم پولیس رچہ کنڈہ کی جال میں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

راچہ کنڈہ پولیس نے چہارشنبہ کے روز عادی شرابی کی ماں ناگماں کو گرفتار کرلیااور انہیں عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ناگماں کو جیل منتقل کردیا۔ پولیس نے ناگماں کے ساتھ اس کے بیٹے پداماریا کے خلاف بھی کیس درج کرلیا ہے۔

یہ شرمناک واقعہ شہر کے جواہر نگر کے بالا جی نگر میں 6/ اگست کی شب پیش آیاتھا۔30سالہ ملزم نے جس کے سا تھ ماں بھی تھی، ایک دوسری نوجوان خاتون سے بدتمیزی کی جو سڑک سے گذر رہی تھی۔

 ملزم نے اس خاتون کو نامناسب انداز میں چھوا تاہم متاثرہ نے خود کو بچانے کے خاطر شرابی کو دھکیل دیا تاہم شرابی ملزم نے اس خاتون کے سرپر مکہ مارا اور اس متاثرہ کے کپڑے پھاڑ دئیے۔ اس دوران ماں ناگماں نے اپنے بیٹے کو روکنے اور متاثرہ کو بچانے کی کوئی کوشش نہیں کی۔

اس دوران ایک دوسری خاتون جو بائک پر جارہی تھی، فوراً وہاں رک گئی اور ملزم سے سوالات کرنے لگی۔ ملزم نے اس خاتون پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی۔ بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ،15منٹ تک سڑک پر برہنہ حالت میں کھڑی رہی۔

 ملزم کے وہاں سے جانے کے بعد چند افراد وہاں پہونچے اور اس متاثرہ کو کپڑے دینے کے بعد پولیس کو اطلاع دی۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام میں برہمی پائی جارہی ہے۔ 28 سالہ متاثرہ خاتون کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کرلیا اور ملزم جو حالت نشہ میں تھاکو گرفتار کرلیا۔

a3w
a3w