مشرق وسطیٰ

 اسرائیلی ڈرون حملہ‘حماس کے نائب سربراہ اور ساتھی جاں بحق

اسرائیلی ڈرون سے بیروت کے جنوبی علاقے دانیہ میں واقع حماس کے دفتر پر منگل کی رات حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں صالح سمیت چھ افراد مارے گئے۔

بیروت: حماس کے نائب سربراہ سینئر رہنما صالح العروری لبنان کے دارالحکومت بیروت کے نواح میں کیے گئے اسرائیل کے ڈرون حملے میں جاں بحق ہو گئے۔تین سیکیورٹی ذرائع نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو ڈرون حملے اور اس میں صالح کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی وزیر دفاع کا لبنان میں بھی محاذ جنگ کھولنے کا اشارہ
جنوبی غزہ میں اسرائیل کے حملے 16 فلسطینی جاں بحق
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
امریکہ نے تمام جہازوں کی آمدورفت خطرہ میں ڈال دی:نصراللہ
حزب اللہ کا اسرائیل پر بھرپور طاقت کیساتھ حملہ

اسرائیلی ڈرون سے بیروت کے جنوبی علاقے دانیہ میں واقع حماس کے دفتر پر منگل کی رات حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں صالح سمیت چھ افراد مارے گئے۔

اس حوالے سے رائٹرز نے اسرائیلی فورسز سے رابطے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کوئی جواب نہ دیا۔حماس نے اپنے ریڈیو الاقصیٰ کے ذریعے صالح العروری کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جبکہ حماس کے ایک اور سیاسی رہنما نے عزت الشرق نے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔

a3w
a3w