مشرق وسطیٰ
حزب اللہ کے 70 جنگجو شہید، اسرائیلی فوج کا دعوٰی
اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف ) نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ آئی ڈی ایف نے ٹیلی گرام پر کہا ”جنوبی لبنان میں آئی ڈی ایف کے دستے حزب اللہ کے دہشت گرد ڈھانچوں اور ارکان کے خلاف محدود، مقامی، ہدفی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

غزہ: اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 70 جنگجوؤں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف ) نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ آئی ڈی ایف نے ٹیلی گرام پر کہا ”جنوبی لبنان میں آئی ڈی ایف کے دستے حزب اللہ کے دہشت گرد ڈھانچوں اور ارکان کے خلاف محدود، مقامی، ہدفی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
گزشتہ روز، فوجیوں نے زمینی اور فضائی حملوں میں تقریباً70 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا“۔
آئی ڈی ایف نے کہا کہ اس کے علاوہ، اسرائیلی فوجیوں نے حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ کر دیا، جس میں راکٹ، ٹینک شکن میزائل لانچرز، مارٹر، گولہ بارود اور دیگر فوجی ساز و سامان شامل ہیں۔