مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فوج غزہ کے سب سے بڑے اسپتال سے پیچھے ہٹی

اسرائیلی فوج ایک ہفتے سے زیادہ عرصے تک غزہ کے الشفاء اسپتال کمپلیکس پر چھاپہ مار کارروائی کے بعد جمعہ کو وہاں سے ہٹ گئی۔ یہ اطلاع ایک فلسطینی سیکورٹی ذریعے نے دی۔

غزہ: اسرائیلی فوج ایک ہفتے سے زیادہ عرصے تک غزہ کے الشفاء اسپتال کمپلیکس پر چھاپہ مار کارروائی کے بعد جمعہ کو وہاں سے ہٹ گئی۔ یہ اطلاع ایک فلسطینی سیکورٹی ذریعے نے دی۔

متعلقہ خبریں
غزہ میں اقوام متحدہ کی ٹیم کا دورہ الشفاء ہاسپٹل
اسرائیلی فوج کی خان یونس میں بمباری، فلسطینی قبرستان میں پناہ لینے پر مجبور
استنبول میں غزہ حملوں کے خلاف امریکی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ
اسرائیلی فوج کو عالمی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فائرنگ میں پانچ افراد فوت

ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ژنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے اپنی واپسی سے قبل کمپاؤنڈ میں موجود تنصیبات میں دھماکہ کیا جس میں پاور جنریٹر، آکسیجن پمپ اور ریڈیولوجی کے آلات شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے آج کہا کہ انہوں نے الشفا اسپتال کے نیچے زیر زمین دہشت گرد سرنگوں اور سرنگوں کے راستوں کو تباہ کر دیا ہے، جو ان کے خیال میں حماس کے اڈے کے طور پر کام کرتا تھا۔

a3w
a3w