مشرق وسطیٰ
اسرائیلی پولیس کی مسیحی برادری کے خلاف کارروائیاں، کرسمس منانے والوں پر تشدد، کئی افراد گرفتار
دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی پابندیوں کے باوجود فلسطینی مسیحی برادری کرسمس کی تقریبات منا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بیت لحم میں25 دسمبر کی تقریبات غزہ پر جنگ کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ منعقد ہوئیں۔
رام اللہ: اسرائیلی پولیس اور یہودی آباد کاروں کی جانب سے کرسمس کے موقع پر بھی مسیحی برادری کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔
اسرائیلی پولیس نے حیفا اور مغربی کنارے میں واقع شہر بیت لحم میں کرسمس کی خوشیاں مناتے لوگوں پر شدید تشدد کیا اور کئی افراد کو گرفتار بھی کیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار سانتا کلاز کے لباس میں ملبوس شہریوں کو زبردستی گرفتار کر رہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی پولیس نے حیفہ میں اچانک موسیقی ہال میں داخل ہو کر کرسمس کی تقریب رکوا دی اور وہاں موجود سامان بھی ضبط کر لیا۔