تلنگانہ

تلنگانہ میں بارش کا امکان

محکمہ کی جانب سے جاری کردہ روزانہ موسمی رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئندہ سات دنوں کے دوران ریاست کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی سے معتدل بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات کے مرکز نے اتوار کو پیش گوئی کی ہے کہ تلنگانہ کے چند مقامات پر آئندہ چار دنوں کے دوران 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواچلنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
یو اے ای میں گرج چمک کے ساتھ شدیدبارش، سڑکوں پر پانی جمع
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا
نوجوانوں میں قیادت کی تربیت ناگزیر: تلنگانہ جاگروتی کا ریاست گیر سیاسی تربیتی پروگرام

محکمہ کی جانب سے جاری کردہ روزانہ موسمی رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئندہ سات دنوں کے دوران ریاست کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی سے معتدل بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ تین دنوں کے دوران تلنگانہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری سیلسیس کم رہنے کا امکان ہے۔

اب تک ریاست میں جنوب مغربی مانسون کی سرگرمیاں کمزور رہی ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے ایک یا دو مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔