مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فوجیوں نے 3 فلسطینیوں کو ہلاک کردیا، 29زخمی

اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارہ شہر کے جینن میں پیر کے دن سڑکوں پر عسکریت پسندوں کے ساتھ زبردست لڑائی کے دوران تین فلسطینیوں جن میں ایک کم عمر شامل ہیں‘ کو ہلاک اور کم از کم دیگر 29 کو زخمی کردیا۔

یروشلم: اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارہ شہر کے جینن میں پیر کے دن سڑکوں پر عسکریت پسندوں کے ساتھ زبردست لڑائی کے دوران تین فلسطینیوں جن میں ایک کم عمر شامل ہیں‘ کو ہلاک اور کم از کم دیگر 29 کو زخمی کردیا۔

متعلقہ خبریں
رفح پر اسرائیل کا فضائی حملہ، 18فلسطینی جاں بحق
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
اسرائیل رہائشیوں کو رفح سے غزہ کے جنوب مغربی ساحل پر المواسی منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
اسرائیلی فورسس نے 2 فلسطینیوں کو ہلاک کردیا
اسرائیل غزہ پٹی میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے: یو این آر ڈبلیو اے

فلسطینی عہدیداروں نے یہ بات کہی۔ علاقہ میں لڑائی میں اسرائیلی جنگی ہیلی کاپٹر کا غیرمعمولی استعمال شامل ہیں۔ یہ کشیدگی میں اضافہ زائد از ایک سال سے تقریباً روزانہ تشدد میں تازہ ترین ہے جس سے مغربی کنارہ میں تباہی مچی۔

فلسطینی وزارت صحت نے ہلاک ہونے والوں کی خالد اساسہ (21 سالہ) قاسم ابوسریا 29) سالہ) اور احمد سقر15) سالہ) کی حیثیت سے شناخت کی اور کہاکہ فائرنگ میں کم از کم دیگر 6 افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج ناے کہاکہ جینن میں گرفتاری کے لئے دھاوے کے دوران فوجی فائرنگ کی زد میں آئے اور فلسطینی بندوق برداوں پر جوابی فائرنگ کی۔ اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ لڑائی میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

فوج نے کہا کہ جب سیکوریٹی دستے شہر سے انخلا کر رہے تھے تو فوجی گاڑی ایک دھماکو آلے کی زد میں آئی جس نے گاڑی کو نقصان پہو نچا۔ فو ج ن ے مزید کہاکہ ہیلی کاپٹرس نے دستوں کے انخلامیں مدد کے لئے بندوق برداروں کی طرف فائرنگ کی۔

جینن سے غیرمقصدقہ عوامی ویڈیو فوٹیج میں بظاہر ایک اسرائیلی بکتربندگاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے۔ ایک دھماکہ ہوتے ہوئے دکھایا گیا۔ آن لائن دوسرے ویڈیو میں بظاہر اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر کو رواں فوجی کارروائی کے دوران ایک راکٹ داغتے ہوئے دکھایا گیا۔

اسرائیلی فوج مقبو ضہ مغربی کنارے میں اپنی کارروائیوں میں شاذونادر فوجی طیارے کا استعمال کرتی ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی کہ 2000 کے اوائل میں شروع ہوئی فلسطینی جدوجہد میں علاقہ میں فوجی ہیلی کاپٹر کا یہ پہلا استعمال تھا۔

اسرائیلی اور فلسطینی خاص کر مغربی کنارے میں مہینوں تشدد کی لپیٹ میں رہے جہاں قریب 120 فلسطینی ہلاک ہوگئے۔ جینن شہر فلسطینی عسکریت پسندی کا ایک گڑھ رہا ہے۔ اسرائیل گذشتہ سال کے اوئل میں فلسطینی تشدد کے جواب میں مغربی کنارے میں قریب رات کے وقت دھاوے کررہا ہے۔

مذکورہ دورانیا میں فلسطینیوں کے اسرائیلیوں کے خلاف حملوں میں اضافہ ہوا۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ بیشتر مہلوکین عسکریت پسند تھے‘ مگر دراندازی کے خلاف احتجاج میں پتھراؤ کرنے والوں اور تصادم میں ملوث نہ ہونے والوں کو بھی ہلاک کیاگیا۔ جاریہ سال فلسطینیوں کے اسرائیلیوں کے خلاف حملو میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

a3w
a3w