کھیل

ویراٹ کوہلی کو آر سی بی چھوڑ دینی چاہئے: پیٹرسن

کیون پیٹرسن نے کہاکہ اگر ویراٹ کوہلی آر سی بی سے الگ ہونے کا فیصلہ کرتے ہیں تو دہلی کیپٹلس ان کیلئے بہتر آپشن ہوگا۔ سابق انگلش کپتان نے کرسٹیانو رونالڈو اور ہیری کین جیسے افسانوی فٹبالرز کی مثالیں پیش کیں جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے کیلئے اپنے پرانے کلبوں کو چھوڑ دیا۔

بنگلورو: آئی پی ایل کے 17 سیزن گزر گئے، رائل چیلنجرز بنگلور کا پہلی بار ٹرافی جیتنے کا خواب اب بھی پورا نہ ہوسکا۔ چہارشنبہ کو آئی پی ایل 2024 کے ایلیمینیٹر میچ میں آر سی بی کو راجستھان رائلز کے ہاتھوں 4 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں
ہیلمٹ واقعہ پر اویش خان نے خاموشی توڑدی
سلیکٹرس ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے موڈ میں نہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔کوہلی اور پنت کو جگہ ملنا تقریباً یقینی
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار
کوہلی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
دھرو جورل کیلئے ٹیم انڈیا تک پہنچے کا سفر آسان نہیں رہا

 اس شکست کے ساتھ ہی آر سی بی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔ انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے کہاکہ ویراٹ کوہلی کو آر سی بی چھوڑنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کے حقدار ہیں۔ پیٹرسن کا خیال ہے کہ ویراٹ کوہلی اکیلے ہی فرنچائز کا بوجھ اٹھا رہے ہیں اور رواں سیزن میں بھی انہوں نے 700 سے زائد رنز بنائے لیکن ٹائٹل کا خواب ایک بار پھر ادھورا رہ گیا۔

کیون پیٹرسن نے کہاکہ اگر ویراٹ کوہلی آر سی بی سے الگ ہونے کا فیصلہ کرتے ہیں تو دہلی کیپٹلس ان کیلئے بہتر آپشن ہوگا۔ سابق انگلش کپتان نے کرسٹیانو رونالڈو اور ہیری کین جیسے افسانوی فٹبالرز کی مثالیں پیش کیں جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے کیلئے اپنے پرانے کلبوں کو چھوڑ دیا۔

پیٹرسن نے کہاکہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور دوبارہ کہتا ہوں کہ دوسرے کھیلوں میں عظیم کھلاڑی کامیابی حاصل کرنے کیلئے مختلف ٹیموں میں شامل ہوتے ہیں۔ کوہلی سخت محنت کرتے ہیں، لیکن فرنچائز ٹائٹل جیتنے میں کامیاب نہیں ہوتی۔

 میرے خیال میں کوہلی ٹیم کو تجارتی اہمیت دیتے ہیں لیکن وہ ٹرافی جیتنے کے حقدار ہیں۔ اسے ایسی ٹیم میں کھیلنا چاہیے جو ٹرافی جیتنے میں مددگار ہو۔مجھے یقین ہے کہ دہلی ان کیلئے صحیح جگہ ہوگی۔ اگر ویراٹ آر سی بی سے ہٹ کر دہلی میں شامل ہوتے ہیں تو وہ گھر پر زیادہ وقت گزار سکیں گے۔

 میں جانتا ہوں کہ ان کا دہلی میں گھر ہے۔ ان کا ایک خاندان ہے ایسے میں وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ بھی زیادہ وقت گزار سکیں گے۔ دہلی بھی بنگلورو کی طرح ٹائٹل جیتنے کیلئے بے چین ہے۔ ویراٹ کوہلی موجودہ آئی پی ایل میں شاندار فارم میں رہے۔

 انہوں نے 15 میچوں میں ایک سنچری اور پانچ نصف سنچریوں کی مدد سے 741 رنز بنائے ہیں۔ کوہلی نے اسٹرائیک ریٹ سے متعلق باتوں کو مسترد کردیا اور ناقدین کو بھی اپنی بلے بازی سے دیوانہ بنا دیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ویراٹ کوہلی اپنے پرانے آر سی بی ساتھی کیون پیٹرسن کے مشورے پر عمل کرتے ہیں یا نہیں۔

a3w
a3w