شمالی بھارت

شمالی لبنان میں اسرائیل کا فضائی حملہ، 18 افراد جاں بحق

شمالی لبنان کی ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ پیر کے دن اسرائیلی فضائی حملہ کی زد میں آئی۔ کم ازکم 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لبنانی ریڈکراس (صلیب ِ احمر)نے یہ بات بتائی۔

دیرالبلح (اے پی) شمالی لبنان کی ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ پیر کے دن اسرائیلی فضائی حملہ کی زد میں آئی۔ کم ازکم 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لبنانی ریڈکراس (صلیب ِ احمر)نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
اردن میں ایک میزائل گرا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
اسرائیلی وزیر دفاع کا لبنان میں بھی محاذ جنگ کھولنے کا اشارہ
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی

اسرائیلی فوج کی طرف سے فوری کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ یہ واضح نہیں کہ نشانہ کیا تھا۔ ایک چھوٹی عمارت حملہ کی زدمیں آئی۔

یہ عمارت‘ ملک کے جنوب اور مشرق میں حزب اللہ کے گڑھ سے کافی دور ہے۔ اسرائیل نے زائداز ایک سال سے غزہ پٹی پر تقریباً روزانہ حملے جاری رکھے ہیں۔ پیر کے دن اسرائیلی انسانی حقوق گروپس نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ اسرائیل کو اس کے منصوبوں سے باز رکھا جائے۔

غزہ میں جنگ تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف فضائی اور زمینی جنگ چھیڑرکھی ہے۔ حزب اللہ‘ حماس کی حلیف ہے۔

وہ زائداز ایک سال سے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے کررہی ہے۔ اسرائیل نے ایران پر جوابی حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے جس سے خطرہ بڑھ گیا ہے کہ خطہ میں زبردست جنگ چھڑجائے گی۔

Photo Source: @SaadAbedine