اسرائیل کا غزہ میں اسپتال پر حملہ شرمناک عمل : او آئی سی
حسین ابراہیم طہٰ نے کہا کہ غزہ میں انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے، اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اسرائیلی فورسز نے نہتے فلسطینی عوام پر حملہ کیا، فلسطینی عوام کو نامساعد حالات کا سامنا ہے۔
جدہ: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طہٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم مسئلہ فلسطین کا فوری حل چاہتی ہے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے۔
حسین ابراہیم طہٰ نے کہا کہ غزہ میں انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے، اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اسرائیلی فورسز نے نہتے فلسطینی عوام پر حملہ کیا، فلسطینی عوام کو نامساعد حالات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، بین الاقوامی برادری مسئلہ فلسطین کے حل کیلیے آگے بڑھے۔
سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اسرائیلی فورسز کا غزہ میں اسپتال پر حملہ شرمناک عمل ہے، فلسطینیوں کو ان کے حقوق فراہم کیے جائیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل 1967 کی قرارداد کا احترام کرے اور دو ریاستی حل کو عملی جامہ پہنایا جائے۔