سائنس

اسرو – ای ایس اے آئندہ ایكسيوم -4 مشن میں مائیکرو گریوٹی تحقیق پر تعاون کرے گا

یہ ملک کا پہلا انسان بردار بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) مشن ہوگا اور اسے ہندوستانی خلاباز شوبھانشو شکلا چلائیں گے۔

چنئی: ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) اور یورپی اسپیس ایجنسی (ای ایس اے) نے آئندہ ایکسیوم -4 مشن میں مائیکرو گریوٹی تحقیق میں تعاون کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسرو نے گگنیان کے بڑے ٹیسٹوں کا اعلان کیا
اسرو کو تہنیت پیش کرنے آن لائن ویڈیو البم کا گینس ورلڈ ریکارڈ
ہندوستان کا سورج مشن 6 جنوری کو منزل پر پہنچ جائے گا:اسرو
چندریان3 کے چاند پر اترنے کا مقام ’شیوشکتی‘ سے تعبیر
فواد چوہدری نے چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ پر ہندوستان کو مبارکباد دی

یہ ملک کا پہلا انسان بردار بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) مشن ہوگا اور اسے ہندوستانی خلاباز شوبھانشو شکلا چلائیں گے۔

اسرونے ایک اپ ڈیٹ میں کہا کہ اس نے حال ہی میں ای ایس اےکے ساتھ خلائی مسافر کی تربیت، مشن کے نفاذ اور تحقیقی تجربات سے متعلق سرگرمیوں میں تعاون کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

یہ معاہدہ مشترکہ مائیکرو گریوٹی تجربات کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔