تلنگانہ

دسہرہ سے قبل ہر خاندان کو اندراماں مکانات اور ڈیجیٹل کارڈ کی اجرائی، ریاستی وزراء کا بڑا اعلان

پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ کی نظام آباد آمد پر شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں متعدد ریاستی وزراء اور کانگریس رہنما شریک ہوئے۔

نظام آباد: پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ کی نظام آباد آمد پر شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں متعدد ریاستی وزراء اور کانگریس رہنما شریک ہوئے۔

متعلقہ خبریں
تہواروں کے موقع پر گھر جانے والوں کےلئے اچھی خبر
فیملی ڈیجیٹل کارڈز کا پائلٹ سروے منظم انداز میں کیا جائے: وزیر پونگولیٹی سرینواس ریڈی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

تقریب میں ریاستی وزیر پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے کہا کہ دسہرہ کے موقع پر ہر خاندان کو ڈیجیٹل کارڈ دینے کا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

اس تقریب میں مہیش کمار گوڑ کا شاندار استقبال کیا گیا، جس میں تلنگانہ انچارج کانگریس پارٹی مسز دیپاداس منشی، ریاستی وزیر پونگولیٹی سرینواس ریڈی، سابقہ ایم پی ہنمنت راؤ، کانگریس ورکنگ صدر محمد اظہر الدین اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے کہا کہ کانگریس حکومت کے زیرِ اقتدار آنے کے بعد مختلف فلاحی منصوبے نافذ کیے گئے ہیں، جن میں اندراماں مکانات اور دیگر ترقیاتی اسکیمات شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہر اسمبلی حلقے میں 3500 سے 4000 مکانات فراہم کیے جائیں گے۔

مسٹر تمالا ناگیشور راؤ نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے 50 ہزار کروڑ روپے کا بجٹ مختص کرنے کا ذکر کیا اور کہا کہ پہلی قسط کے طور پر 18 ہزار کروڑ روپے کسانوں کے کھاتوں میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔

دیگر مقررین نے کانگریس پارٹی کی مقامی انتخابات میں کامیابی کے لیے سخت محنت کی ضرورت پر زور دیا اور پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ کو عہدے پر فائز ہونے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر مہیش کمار گوڑ کو شال پوشی، گل پوشی اور گلدستے پیش کیے گئے، جبکہ عوام اور پارٹی کارکنان نے ان کا شاندار استقبال کیا۔