کھیل

ہندوستان کو پہلی مرتبہ ورلڈکپ جیتے 40 سال ہوگئے

آج کے دن 40 سال قبل ورلڈکپ کے فائنل میں ٹیم انڈیا نے دنیائے کرکٹ پر راج کرنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو شکست دی تھی۔ اس سے قبل کیریبین ٹیم دو ورلڈکپ جیت چکی تھی اور مسلسل تیسری بار فائنل کھیل رہی تھی۔

ممبئی: ہندوستانی کرکٹ کیلئے آج کا دن بہت خاص ہے۔ 40 سال پہلے آج کے دن یعنی 25 جون 1983 کو ٹیم انڈیا نے ورلڈکپ ٹائٹل جیت کر دنیا کو حیران کردیا تھا۔ کپل دیو کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے فائنل میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

متعلقہ خبریں
ایل پی جی گودام میں سونے والا رنکو سنگھ آئی پی ایل کا سوپر اسٹار بن گیا
دھونی کو آئی پی ایل سے ریٹائرڈ ہوجانا چاہئے:کپل دیو
کٹرینہ کیف 40 سال کی ہوئیں
روہت کو فٹنس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے:کپل

 آج کے دن 40 سال قبل ورلڈکپ کے فائنل میں ٹیم انڈیا نے دنیائے کرکٹ پر راج کرنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو شکست دی تھی۔ اس سے قبل کیریبین ٹیم دو ورلڈکپ جیت چکی تھی اور مسلسل تیسری بار فائنل کھیل رہی تھی۔

اس دور میں ویسٹ انڈیز کے گیند باز بولتے تھے اور بڑے بلے بازوں کیلئے ان کا سامنا کرنا مشکل تھا۔ ہندوستانی ٹیم جب ورلڈ کپ کھیلنے انگلینڈ پہنچی تو کسی نے نہیں سوچا تھاکہ یہ ٹیم تاریخ رقم کرے گی۔

حالانکہ ٹیم انڈیا کے کپتان کپل دیو کو اپنی ٹیم پر پورا بھروسہ تھا۔ بھلے ہی ہندوستان نے اس ٹورنامنٹ میں کسی بھی صلاحیت سے حصہ نہیں لیا لیکن کپل اینڈ کمپنی نے ورلڈکپ جیت کر ہر ہندوستانی کا سر فخر سے بلند کردیا۔