انٹرٹینمنٹ

کٹرینہ کیف 40 سال کی ہوئیں

کٹرینہ کیف کو فلم انڈسٹری میں آئے ہوئے دو دہائی ہوچکی ہیں اور اس دوران انہوں نے شاہ رخ، سلمان، ریتک روشن اور اکشے کمار جیسے بڑے ستاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ سال 2021 میں کٹرینہ کیف نے وکی کوشل کے ساتھ شادی کی۔

ممبئی: مشہور بالی ووڈ اداکارہ کٹرینہ کیف آج 40 سال کی ہو گئیں۔ 16 جولائی 1983 کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئی کٹرینہ کیف (اصل نام کٹرینہ ٹورکیٹی) نے اپنے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز 14 سال کی عمر میں کیا۔ وہ ماڈلنگ کرنے کے مقصد سے ممبئی آئی تھیں لیکن اس دوران ان کی ملاقات کیزاد گستاد سے ہوئی۔ ان دنوں کیزاد گستاد بوم فلم بنا رہے تھے۔

متعلقہ خبریں
وکی کوشل نے شادی کے بعد اپنی پہلی سالگرہ کیسے منائی؟
پرینکا چوپڑا بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
ہند۔پاک مقابلہ میں ٹائیگر کی دھاڑ گونجے گی
ڈائرکٹر علی عباس ظفر کٹرینہ کیف کے ساتھ فلم بنانا چاہتے ہیں
کٹرینہ گھر کے بجٹ کا خاص خیال رکھتی ہیں: وکی کوشل

 انہوں نے کٹرینہ کو بوم میں کام کرنے کی پیشکش کی جسے کٹرینہ نے بخوشی قبول کر لیا۔ سال 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم بوم مجرمانہ پس منظر پر مبنی تھی۔ اس فلم میں امیتابھ بچن اور جیکی شراف نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ بوم ایک کمزور اسکرین پلے کی وجہ سے باکس آفس پر دھوم مچانے میں ناکام رہی۔

سال 2005 میں کٹرینہ کیف کو ایک بار پھر امیتابھ کے ساتھ سرکار میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن فلم کی کامیابی کے باوجود انہیں زیادہ فائدہ نہیں ملا۔ سال 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم میں نے پیار کیوں کیا، کٹرینہ کیف کے سنے کیریئر کی پہلی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔

کہا جاتا ہے کہ کٹرینہ کو یہ فلم سلمان خان کی وجہ سے ملی۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد کٹرینہ کو فلم انڈسٹری میں اچھی فلموں کے آفرز ملنے لگے۔ کترینہ کیف کے سنے کیریئر میں کھلاڑی کمار اکشے کمار کے ساتھ ان کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔

اکشے اور کٹرینہ کی جوڑی پہلی بار سال 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ہم کو دیوانہ کر گئے’ میں ایک ساتھ نظر آئی تھی۔ اگرچہ ٹکٹ کھڑکی پر فلم نے اچھا بزنس نہیں کیا لیکن دونوں کی جوڑی کو پسند کیا گیا۔ ہم کو دیوانہ کر گئے کے بعد اکشے اور کٹرینہ کی جوڑی 2007 کی فلم نمستے لندن میں نظر آئی۔ یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی۔

اس کے بعد اس جوڑی نے ویلکم، سنگھ از کنگ، دے دنا دن اور تیس مار خان جیسی کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ میں نے پیار کیوں کیا، پارٹنر، ایک تھا ٹائیگر، ٹائیگر زندہ ہے اور بھارت جیسی فلموں میں سلمان کے ساتھ کترینہ کی جوڑی کو پسند کیا گیا۔

کترینہ کیف کو فلم انڈسٹری میں آئے ہوئے دو دہائی ہوچکی ہیں اور اس دوران انہوں نے شاہ رخ، سلمان، ریتک روشن اور اکشے کمار جیسے بڑے ستاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ سال 2021 میں کٹرینہ کیف نے وکی کوشل کے ساتھ شادی کی۔

 کٹرینہ کیف کے کیرئیر کی دیگر قابل ذکر فلموں میں اپنے، ریس، نیویارک، بلیو، عجب پریم کی غضب کہانی، راج نیتی، زندگی نہ ملے گی دوبارہ، میرے بردر کی دلہن، جب تک ہے جان، دھوم تھری، بینگ بینگ، فینٹم، فتور ، سوریہ ونشی نمایاں ہیں۔ کترینہ کی آنے والی فلموں میں ٹائیگر 3 اور میری کرسمس نمایاں ہیں۔

a3w
a3w