دہلی

روس میں چار ہندوستانی میڈیکل طلباء دریا میں ڈوب گئے

روس میں چار ہندوستانی میڈیکل طلباء کی سینٹ پیٹرزبرگ کے قریب دریا میں ڈوب کر موت ہو گئی۔

ماسکو: روس میں چار ہندوستانی میڈیکل طلباء کی سینٹ پیٹرزبرگ کے قریب دریا میں ڈوب کر موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی قائدین کو لگام دی گئی ہوتی تو خامنہ ای تبصرہ نہ کرتے:راشد علوی

ویلکی نوگوروڈ شہر کی نوگوروڈ اسٹیٹ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہندوستانی میڈیکل طلباء دو لڑکے اور دو لڑکیاں روس میں سینٹ پیٹرزبرگ کے قریب ایک دریا میں ڈوب گئے، روس میں ہندوستانی سفارت خانے نے جمعہ کو بتایا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک طالب علم دریائے وولخوف میں ڈوبنے لگا۔ چار طالب علموں نے اسے بچانے کی کوشش کی۔ اس دوران طالبہ اور اسے بچانے گئے چار میں سے تین طالب علم ڈوبنے سے ہلاک ہو گئے۔ ایک طالب علم کو بچا لیا گیا۔

سفارتخانے نے کہا کہ ہم لاشوں کو ان کے لواحقین کو جلد از جلد واپس کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ طالب علم، جس کی جان بچ گئی ہے، کو بھی مناسب علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

سینٹ پیٹرزبرگ میں قونصلیٹ جنرل آف انڈیا نے کہا کہ طلباء ویلکی نوگوروڈ اسٹیٹ یونیورسٹی میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا "سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت،”

قونصلیٹ جنرل نے کہا کہ وہ ویلکی نوگوروڈ میں مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ لاشوں کو جلد از جلد ان کے لواحقین کو واپس کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندانوں سے رابطہ کیا گیا ہے اور انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔