حیدرآباد

تلنگانہ میں خاندانی اور انارکی راج روکنے کانگریس کو کامیاب بنانا ضروری:جاناریڈی

جاناریڈی نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ اس موقع پر کانگریس کارکنوں کی جانب سے بڑے پیمانہ پر ریلی بھی نکالی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے سینئرلیڈرجاناریڈی نے الزام لگایا ہے کہ ریاست میں خاندانی اور انارکی راج چل رہا ہے جس کو روکنے کے لیے وہ کانگریس کوکامیاب کروانا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں
الکٹورل بانڈس سے متعلق سپریم کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ: شجاعت علی صوفی
گولف سٹی سے 10ہزار افراد کو روزگار ملنے کی توقع
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار

کل شب ناگرجناساگر کے ساگرپائلن کے قریب منعقدہ ایک پروگرام میں حکمران جماعت بی آرایس کے کونسلرس نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر جاناریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب کانگریس اقتدار میں تھی تو انہوں نے ناگرجنا ساگر کی ترقی کے لئے کام کیا تھا۔

 جو لوگ اپنے بجلی کے بلزادا نہیں کر سکتے تھے ان کے لاکھوں روپے کے بلز منسوخ کر دیئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ اس موقع پر کانگریس کارکنوں کی جانب سے بڑے پیمانہ پر ریلی بھی نکالی گئی۔