حیدرآباد

شہر میں موسم اچانک تبدیل، کئی مقامات پر بارش

جمعرات کی صبح سے ہی آسمان ابر آلود تھا۔ شہر کا آسمان بادلوں کی لپیٹ میں تھا۔ دوپہر تقریبا دو بجے شہر کے کئی حصوں میں بوندا باندی ہوئی جبکہ کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں آج موسم اچانک تبدیل ہوگیا۔ گزشتہ روز تک گرمی کی لپیٹ میں رہنے والے شہر حیدرآباد میں آج موسم سرد ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
بارش سے متاثرہ لوگوں کی مدد میں بی آر ایس حکومت یکسر ناکام: کانگریس

جمعرات کی صبح سے ہی آسمان ابر آلود تھا۔ شہر کا آسمان بادلوں کی لپیٹ میں تھا۔ دوپہر تقریبا دو بجے شہر کے کئی حصوں میں بوندا باندی ہوئی جبکہ کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

اگرچہ سورج صبح 9 سے 10 بجے کے درمیان نمودار ہوا لیکن جلد ہی آسمان دوبارہ ابر آلود ہو گیا۔ دوپہر دو بجے کے قریب شہر کے کئی حصوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ زیادہ تر لوگ بارش کے نتیجہ میں خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہوئے۔

اسی دوران شہر حیدرآباد کے قریب وقار آباد اور سنگاریڈی اضلاع میں بھی زبردست بارش ریکارڈ کی گئی۔ ان دونوں اضلاع میں کئی مقامات پر ژالہ باری ہوئی۔ بارش کے پیش نظر حکام اس بات کو یقینی بنانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں کہ بجلی کی فراہمی میں کوئی خلل نہ پڑے۔

حیدرآباد کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پیشین گوئی کی ہے کہ آئندہ پانچ دنوں میں ریاست کے کئی اضلاع میں گرج چمک، بجلی گرنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ شام یا رات کے وقت ہلکی یا اوسط یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ کے راستے تلنگانہ تک پھیلا ہوا کا کم دباؤ چہارشنبہ کے روز اوڈیشہ کی طرف بڑھا اور مشرقی اور جنوب مشرقی سمتوں سے ہوائیں ریاست کی طرف چلنے سے موسم میں تبدیلی آئی ہے۔

اگلے پانچ دنوں کے لئے ریاست کے کئی اضلاع کے لئے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ چہارشنبہ کے روز ہی ریاست بھر میں موسم سرد ہوگیا تھا۔

اسی دوران جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، راجنا سرسلہ، کریم نگر، پداپلی، جے شنکر بھوپال پلی، ملگ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، حیدرآباد اور میڑچل ملکاجگری اضلاع میں الگ الگ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ آندھی، تیز ہواؤں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

ان اضلاع میں یلو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ باقی اضلاع میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔