حیدرآباد

ٹی آر ایس وزیر کے مکانات پر آئی ٹی دھاوے ڈرامائی انداز میں ختم

ملاریڈی نے شکایت کی کہ آئی ٹی کے عہدیدار اسپتال پہنچ گئے جہاں ان کا بیٹا زیرعلاج ہے اور زبردستی طورپر جعلی دستاویزات پر ان کے بیٹے کے دستخط کروائے گئے اور آئی ٹی عہدیداروں نے شکایت کی کہ وزیرتحقیقات میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔

حیدرآباد: محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے تلنگانہ کے وزیرلیبر ملاریڈی کے مکانات کی تلاشی ڈرامہ کے دوران ختم ہوئی ۔ ملاریڈی پولیس اسٹیشن پہنچ گئے جہاں انہوں نے شکایت کی کہ آئی ٹی حکام نے ان کے بیٹے مہیندر ریڈی پر بعض کاغذات پر دستخط کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔

شہرحیدرآباد کے بوئن پلی پولیس اسٹیشن کے قریب یہ ڈرامہ دیکھاگیا۔ وزیر ملا ریڈی اور آئی ٹی حکام نے ایک دوسرے کے خلاف پولیس سے شکایت کی۔

ملاریڈی نے شکایت کی کہ آئی ٹی کے عہدیدار اسپتال پہنچ گئے جہاں ان کا بیٹا زیرعلاج ہے اور زبردستی طورپر جعلی دستاویزات پر ان کے بیٹے کے دستخط کروائے گئے اور آئی ٹی عہدیداروں نے شکایت کی کہ وزیرتحقیقات میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔

وزیر کے مداح اپنے ساتھ آئی ٹی کے عہدیداررتناکرکے لیپ ٹاپ کو پولیس اسٹیشن لایااور وزیرموصوف کے حوالے کیاتاہم سی آرپی ایف کے عہدیداروں نے وزیر کے مداحوں کو اندرجانے سے روک دیا جس کے نتیجہ میں احتجاج کیاگیا۔

وزیرموصوف نے بعد ازاں آئی ٹی کے عہدیداروں کے خلاف شکایت کرتے ہوئے کہاکہ ان کے بیٹے کی بُری طرح پٹائی کی گئی اور ان کے ساتھ بھی نامناسب سلوک کیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ ان کے پاس غیرمحسوب رقم نہیں ہے۔آئی ٹی کے عہدیدار ان کو اور ان کے ارکان خاندان کو ہراساں کررہے ہیں۔تمام جھوٹی تفصیلات درج کی جارہی ہیں۔آئی ٹی حکام نے الزام لگایا کہ وزیر ملاریڈی کے مداحوں نے ان سے تلاشی کے دوران ضبط کئے گئے لیپ ٹاپس کو چھین لیا۔