حیدرآباد

آر ایس برادرس کے مختلف اسٹورس اور دفاتر پر آئی ٹی کے دھاوے

انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے آر ایس برادرس کے صنعت نگر کے گودام پر بھی دھاوا کیا جبکہ دھاؤں کے دوران ملازمین کو اسٹورس، گوداموں کے احاطہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

حیدرآباد: محکمہ انکم ٹیکس (آئی ٹی) کے عہدیداروں نے جمعہ کے روز شہر حیدرآباد کے مختلف مقامات پر دھاوئے کئے۔ تقریباً آئی ٹی کی 25 ٹیموں نے کئی مقامات پر آر ایس برادرس کے مختلف احاطوں پر بیک وقت دھاوے کئے گارمنٹس اور جیولری رٹیل میں آر ایس برادرس کا سرکردہ نام ہے۔

 ذرائع کے مطابق امیر پیٹ، کوکٹ پلی، صنعت نگر، سکندرآباد، مہدی پٹنم کے علاوہ دونوں شہروں حیدرآباد اور سکندرآباد کے مختلف مقامات پر آر ایس برادرس کے اسٹورس اور دفاتر پر دھاوے کئے گئے۔ عہدیداروں نے چند رئیل اسٹیٹ فرمس کے مالکان کے مکانات  اور دفاتر کی بھی تلاشی لی۔

 انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے آر ایس برادرس کے صنعت نگر کے گودام پر بھی دھاوا کیا جبکہ دھاؤں کے دوران ملازمین کو اسٹورس، گوداموں کے احاطہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

آئی ٹی حکام، محکمہ اکاونٹس کے عہدیداروں کی مدد سے کمپنی کے کمپیوٹرس ریکارڈز اور دیگر اکاونٹس کی جانچ کررہے ہیں۔ انکم ٹیکس کے عہدیدار، کمپنی (آر ایس برادرس) کے مالی لین دین کا جائزہ لے رہے ہیں کیونکہ انہیں شبہ ہے کہ کمپنی نے کثیر سرمایہ، رئیل اسٹیٹ کاروبار میں مشغول کیا ہے۔