حیدرآباد

اپل میں باپ اور بیٹے کا بیدردانہ قتل

قتل کا علم 6بجے صبح اس وقت ہوا جب کہ خاتون مدد کیلئے گھر پہنچی۔ اس نے مکان میں مقتول کی لاشوں کو پایا۔ خاتون نے مورتی کے بڑے فرزند جو علیحدہ رہتا ہے۔ کوواقف کرایا۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ اپل میں جمعہ کے دن نامعلوم حملہ آواروں نے ایک78 سالہ ضعیف باپ اور ان کے فرزند کا بیدردی کے ساتھ قتل کردیا۔ حملہ آوار، نرسمہا مورتی کے گھر میں داخل ہوئے اور انہوں مورتی اور ان کے 35 سالہ فرزند سرینواس کا تیز دھاری ہتھیاروں سے قتل کردیا۔

اُپل پولیس اسٹیشن کے حدود میں ہنومان سائی نگر میں قتل کی یہ المناک واردات پیش آئی۔ قتل کا علم 6بجے صبح اس وقت ہوا جب کہ خاتون مدد کیلئے گھر پہنچی۔ اس نے مکان میں مقتول کی لاشوں کو پایا۔ خاتون نے مورتی کے بڑے فرزند جو علیحدہ رہتا ہے۔ کوواقف کرایا۔

سرینواس، ایک سافٹ ویر انجینئر تھا، حال ہی میں وہ ملایشیاء سے آیا ہوا تھا اور وہ اپنے والد کے ساتھ رہ رہا تھا۔ سرینواس، مکان کی پہلی منزل پرمقیم تھا جبکہ اس کے والد گراونڈ فلور پر رہتے تھے۔ افراد خاندان نے شبہ ظاہر کیا کہ والد کو بچانے کی کوشش کرنے پر سرینواس کو ہلاک کردیا گیا۔

 اس دہرے قتل کے پس پردہ جائیدادکا تنازعہ بتایا گیا ہے۔ قتل کے ملزمین کو گرفتار کرنے راچہ کنڈہ پولیس کی ٹیموں کو تشکیل دیا گیا۔ پراپرٹی تنازعہ سے مربوط ایک کیس عدالت میں زیر التواء ہے۔